بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز BSF کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز BSF کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
کیپشن: بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز BSF کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق

ویب ڈیسک: قصور کے قریب پاک بھارت بین الاقوامی سرحد پر بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لادھر گاؤں کے تین مقامی رہائشی سرحدی ستون سے چند قدم آگے گئے، جس پر بی ایس ایف اہلکاروں نے مبینہ طور پر بغیر وارننگ فائرنگ کردی۔ ذرائع کے مطابق تینوں شہری نہتے تھے اور انہوں نے سرحدی باڑ عبور کرنے کی کوشش نہیں کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عظمت رسول ولد عطا اللہ اور محسن جٹ شہید ہوگئے، جبکہ تیسرے شہری کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ پاک بھارت بین الاقوامی سرحد سے متعلق طے شدہ معاہدے اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے واقعے کی مختلف تشریح کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو مبینہ درانداز قرار دیا ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق شہریوں کے دراندازی کی کوشش کرنے کے بھارتی دعوے کو مسترد کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News