حیرت ہوئی میں اپنے گھر ہوں مجھے کیسے بھارتی آرمی نے شہید کردیا،ریٹائرڈ ایس ایس جی حوالدار محمد آصف

حیرت ہوئی میں اپنے گھر ہوں مجھے کیسے بھارتی آرمی نے شہید کردیا،ریٹائرڈ ایس ایس جی حوالدار محمد آصف

(ویب ڈیسک )بھارت نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک شخص کو شہید کردیا ہے جس کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے اور وہ پاکستان آرمی کی ایس ایس جی سے ریٹائرڈ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد آصف نے بتایا کہ میں 2023 سے میں ایس ایس جی سے ریٹائر ہوں۔ میں ایک سیکیورٹی کمپنی میں کام کرتا ہوں اور راولپنڈی میں رہتا ہوں۔ بھارت نے میرے ملک پر غلط الزام لگایا ہے۔ میں زندہ ہوں، راولپنڈی میں رہتا ہوں، آپ کے سامنے ہوں۔ میں آرمی میں ایس ایس جی سے بطور حوالدار ریٹائرڈ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  کل مجھے دوستوں کے فون آئے کہ مجھے بھارتی فورسز نے ماردیا ہے۔ مجھے حیرت ہوئی کہ میں اپنے گھر میں ہوں تو مجھے کیسے بھارتی آرمی نے شہید کردیا۔ شہادت کی من گھڑت خبر کے بعد مجھے فون کالز موصول ہونا شروع ہو گئیں۔

حوالدار آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے بےبنیاد اور من گھڑت الزام کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ وطن کی خاطر بہادری سے لڑا ہوں اور آئندہ بھی وطن کی خدمت کےلیے حاضر ہوں۔

Watch Live Public News