ویب ڈیسک: ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے چار اکتوبر کے لانگ مارچ کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ، صوبائی حکومت کیخلاف وفاقی حکومت کے اقدام سمیت اہم امور زیر غور آئے۔ اجلاس میں سیاسی کمیٹی نے چار اکتوبر کو لانگ مارچ کے آغاز کی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختوانخواہ سہیل آفریدی جنوبی اضلاع سے مارچ کا آغاز کریں گے۔ لانگ مارچ حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہوگیا۔ لانگ مارچ سیاسی سرگرمیوں کے بعد اسلام آباد میں داخل ہوگا۔ لانگ مارچ کا ختمی پڑاؤ کہاں ہوگا، فیصلہ بعد میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے بھی وزیراعلیٰ کو لانگ مارچ کے آغاز کا گرین سگنل دے دیا۔ صوبائی حکومت کیخلاف کسی بھی وفاقی اقدام کا عوامی طاقت سے جواب دیا جائیگا۔ ایمرجنسی یا گورنر راج کی صورت میں گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ وفاقی اقدام کیخلاف قانون چارہ جوئی کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔