ویب ڈیسک: زندہ دلان لاہور کے لئے بڑی خوشخبری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےلاہور میں 10 دن بسنت منانے کی منظوری دیدی۔
25 سال کے تعطل کے بعد رواں سال فروری میں 6 سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت منائی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے نئے سال 2027 کی آمد پر لاہوریوں کو 10 روزہ بسنت کا تحفہ دینے کی ہدایت کی کر دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق 29 جنوری سے 7 فروری تک بسنت منائی جائے گی۔ 5 فروری کو ”کشمیر ڈے“ منانے کے لیے ایک روز بسنت جشن کا ناغہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پوری دنیا میں 10 روزہ بسنت پنجاب کے تہذیبی رنگ اور لاہور کی قدیم تاریخی روایت کے فروغ کا باعث بنے گی۔ گزشتہ بسنت سے بھی بڑھ کر شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے بہتر اقدامات کئے جائیں۔ انسانی جان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے فرض شناسی، ذمہ داری اور احساس کے ساتھ گزشتہ بسنت کی طرح ایک نئی مثال قائم کریں گے۔
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےلاہور میں 10 دن بسنت منانے کی منظوری دیدی