(ویب ڈیسک ) اسلام آباد کی رجسٹرڈ پنجاب میں گاڑی خریدنے والوں کےلئے بری خبر آگئی۔
ایکسائز ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن پنجاب میں روک دی گئی۔2 سال قبل اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑی مالکان کو لاہور۔ملتان اور فیصل آباد فزیکل انسپکشن کروانے کےلئے سہولت دی گئی تھی۔
ایکسائزذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے شہری ایکسائز کے متعلقہ دفاتر میں اسلام آباد نمبر کی گاڑی کی فزیکل انسپکشن کرواتے تھے۔ایکسائز حکام گاڑی کی فزیکل انسپکشن کے بعد تصاویر اور کوائف پورٹل کے ذریعے آن لائن سسٹم میں اپڈیٹ کرتے تھے۔ پنجاب ایکسائز کی جانب سے اپڈیٹ کیا گیا ڈیٹا اسلام آباد حکام تصدیق کے بعد بائیو میٹرک کروا کر گاڑی ٹرانسفر کرتے تھے۔
ایکسائز ذرائع کے مطابق پنجاب میں سہولت ختم ہونے سے شہریوں کو گاڑی ٹرانسفر کےلئےاسلام آباد ایکسایز دفتر کا چکر لگانا پڑے گا۔ پنجاب میں سہولت سے شہریوں کی وقت اور پیسے کی بچت ہورہی تھی۔ اسلام آباد ایکسائز نے بغیر بنائے آن لائن انسپکشن پورٹل پر گاڑی ٹرانسفر کی سہولت روک دی۔