پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی اتحاد، اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

 پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی اتحاد، اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
کیپشن:  پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی اتحاد، اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

ویب ڈیسک: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ پر مشتمل سہ فریقی مکہ دفاعی اتحاد کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز فورم کا دو روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور سعودی عرب و حوثی جنگجوؤں کے درمیان کشیدگی پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے دفاع اور خارجہ کی شرکت متوقع ہے۔

اجلاس اور غیر ملکی وفود کی آمد کے پیشِ نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم لازمی خدمات فراہم کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے رواں سال اگست میں دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملے کی صورت میں دیگر دو ممالک اس کی مدد کریں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق دفاعی معاہدہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کے عملی طریقہ کار اور مستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے مسلسل مشاورت ضروری ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں ضروری انتظامات مکمل کرکے معاہدے کو عملی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔

 

Watch Live Public News