پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کے تاریخی آغاز پر مسلح افواج کی قوم، سپارکو کو دلی مبارکباد

پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کے تاریخی آغاز پر مسلح افواج کی قوم، سپارکو کو دلی مبارکباد

(ویب ڈیسک ) پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کے تاریخی آغاز پر مسلح افواج  نے قوم، سپارکو اور سائنسی برادری کو دلی مبارکباد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق   ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی پاکستان کے پہلے خلا باز بن گئے، ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی چینی خلائی اسٹیشن تیانگونگ جانے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بھی ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پہلے خلا باز کا سفر پاکستان کی سائنسی اور تکنیکی ترقی میں فیصلہ کن موڑ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کا انسانی خلائی پرواز میں داخلہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے،عسکری قیادت نے سپارکو کے سائنسدانوں، انجینئرز اور تکنیکی ٹیموں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سپارکو کی ٹیموں کی انتھک لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور مسلسل کوششوں سے یہ تاریخی قومی کامیابی ممکن ہوئی،پاکستان کی اس تاریخی کامیابی میں تعاون پر چین کی قیادت، حکومت اور عوام کا شکریہ۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ پاک چین لازوال دوستی آج زمین کی سرحدوں سے آگے خلا تک پہنچ گئی،پاکستان کا انسانی خلائی پرواز میں داخلہ انسانی صلاحیت، سائنسی ذہانت اور تکنیکی قابلیت کا ثبوت ہے،یہ تاریخی کامیابی آنے والی نسلوں کو سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مسلح افواج  نے ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کے لیے کامیاب مشن اور زمین پر بحفاظت واپسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Watch Live Public News