(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 11 ہزار 500 روپے کمی سے 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 9 ہزار 860 روپے کمی سے 3 لاکھ 20 ہزار 589 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 115 ڈالر کمی سے 3 ہزار 514 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 224 روپے کمی سے 4 ہزار 463 روپے ہوگئی، 10 گرام چاندی 192 روپے کمی سے 3 ہزار 826 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی 2.24 ڈالر کمی سے 39.85 ڈالر فی اونس ہوگئی۔