شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں افغان دہشت گرد قاری خیر اللہ ہلاک

شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں افغان دہشت گرد قاری خیر اللہ ہلاک

(ویب ڈیسک ) افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق پاکستان کا مؤقف ایک بار پھردرست ثابت ہوگیا۔

افغان شہریوں کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ایک اور ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آ گیا۔ذرائع کے مطابق 18نومبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الخوارج سے وابستہ افغان دہشت گرد قاری خیر اللہ ہلاک ہوگیا،قاری خیر اللہ کا تعلق افغانستان کے صوبہ خوست سے تھا۔کارروائی کے دوران ہلاک افغان دہشت گرد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان دہشت گرد کی شناخت پاکستان کے مؤقف کی ایک بار پھر تائید کرتی ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی میں افغان شہریوں کا مسلسل ملوث ہونا طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی سرپرستی کا واضح ثبوت ہے۔

Watch Live Public News