(ویب ڈیسک) وزیراعظم ملائیشیا انورابراہیم نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے آرمڈ فورسز اسٹاف کالج کے ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی گئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم سے ملاقات کی جس میں دفاعی و علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیرسگالی ملاقات کی ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے آرمڈ فورسز اسٹاف کالج کے ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں مغربی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں اور عالمی بحری سلامتی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا ،قومی خودمختاری کے احترام اور شہریوں کے تحفظ کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے حل کے لیے مذاکرات اور تحمل کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم نے مزید کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان نے ترکیہ کے ساتھ سہ فریقی تعاون سمیت دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ،دونوں ممالک نے بحری سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ۔خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان اور ملائیشیا کا قریبی تعاون انتہائی اہم ہے۔