انڈونیشیا کی کینڈی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی : ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہو گئی

انڈونیشیا کی کینڈی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی : ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہو گئی

(ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں واقع ایک کینڈی فیکٹری میں گزشتہ روز لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہو گئی ہے، جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے جاوا کی کینڈی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد اب 24 تک پہنچ گئی ہے۔

انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں موجود 30 افراد اب تک لاپتا ہیں، جنہیں تلاش کرنے کے لیے امدادی اور ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے۔

حکام کے مطابق فیکٹری میں خوفناک آگ لگنے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Watch Live Public News