ویب ڈیسک: پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دوران نومولود کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین کی بہادری کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھی واقعے پر رپورٹ شائع کرتے ہوئے بتایا کہ رضیہ نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر صرف 8 سیکنڈ میں نومولود کو آگ سے بحفاظت بچایا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق رضیہ نورین کو ان کی غیر معمولی جرات پر پاکستان بھر میں قومی ہیرو قرار دیا جارہا ہے، جبکہ حکومت پاکستان نے انہیں ستارۂ خدمت اور مالی انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
رضیہ نورین نے اخبار سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے یہ قدم ہیرو بننے کے لیے نہیں بلکہ ایک نرس اور ماں کی حیثیت سے اپنا فرض سمجھ کر اٹھایا۔ ان کے مطابق آگ سے بھرے کمرے میں داخل ہوتے وقت ان کی واحد ترجیح بچوں کی جان بچانا تھی۔
نرس رضیہ کی بہادری کو پاکستان کی مختلف برادریوں اور حلقوں کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے۔