واشنگٹن اور تہران معاہدے کے بہت قریب آ چکے ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

واشنگٹن اور تہران معاہدے کے بہت قریب آ چکے ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

(ویب ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے،دونوں ملکوں کے درمیان پیش رفت ہوئی ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے ایران کے ساتھ ابھی معاہدہ نہیں ہوا ، واشنگٹن اور تہران معاہدے کے بہت قریب آ چکے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابھی کسی معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے تیار نہیں ۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے،دونوں ملکوں کے درمیان پیش رفت ہوئی ہے۔ امید ہے بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔مزید پیشرفت کے بعد صدر معاہدے کی توثیق کی پوزیشن میں ہوں گے۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اس پوزیشن میں ہے کہ تہران کے جوہری پروگرام کو پیچھے دھکیل سکتا ہے۔

Watch Live Public News