فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر لیو ہائی شنگ  کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر لیو ہائی شنگ  کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کےمطابق پاکستان اور چین نے اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق   چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شِنگ جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے۔جہاں   فیلڈ مارشل عاصم منیر سے  چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شِنگ  نے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین نے موسموں سے بنیاد  تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ  پاک چین  تاریخی اور آزمودہ تعلقات خطے میں خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل اور چینی وزیر تعاون کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی روابط، ادارہ جاتی تعلقات اور مختلف شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  چینی وزیر لیو ہائی شِنگ نے  علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا ،چینی وزیر  نے پاکستان اور چین کے دیرینہ تزویراتی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News