جدید کورسز اور 15 ہزار ماہانہ وظیفہ! خواتین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

جدید کورسز اور 15 ہزار ماہانہ وظیفہ! خواتین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
کیپشن: جدید کورسز اور 15 ہزار ماہانہ وظیفہ! خواتین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دیہی خواتین کو ہنرمند اور خودکفیل بنانے کے لیے محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ نے ’شی تھریڈ‘ (She Thread) ٹیکسٹائل ٹریننگ پروگرام شروع کردیا ہے، جس کے تحت خواتین کو تربیت کے دوران ماہانہ 15 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

پروگرام کے تحت اب تک 1,150 دیہی خواتین تربیت مکمل کرچکی ہیں، جبکہ جون تک 2,500 خواتین کو تربیت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور میں ملتان روڈ کے قریب شاہکام انڈسٹریز میں تین ماہ کے کورس کے لیے رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔ تربیت میں صنعتی سلائی مشین آپریٹر اور اپیرل سپروائزر کے کورسز شامل ہیں، جن میں کلاس روم تعلیم کے ساتھ عملی تربیت بھی دی جائے گی۔

کورس مکمل کرنے والی خواتین کو ٹیکسٹائل انڈسٹری میں روزگار فراہم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

اہلیت کا معیار:

عمر 18 سے 45 سال ہو۔
پنجاب کا ڈومیسائل لازمی ہے۔
کم از کم تعلیمی قابلیت میٹرک ہے۔
رجسٹریشن کا طریقہ:

خواہشمند خواتین اپنا قومی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل لے کر شاہکام انڈسٹریز، ملتان روڈ لاہور میں درخواست جمع کرا سکتی ہیں۔ ابتدائی تصدیق کے بعد داخلے کے لیے حلف نامہ بھی جمع کرانا ہوگا۔

مزید معلومات کے لیے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر، یونین کونسل سیکریٹری یا ضلعی دفاتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے مطابق پروگرام کا مقصد دیہی خواتین کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر سکھا کر باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
 

Watch Live Public News