(ویب ڈیسک ) محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا کےضلع خیبر میں پولیو کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد نے پولیو کیس کی تصدیق کر دی ہے، تحصیل باڑہ کی یونین کونسل جانبازبی میں 13 ماہ کی بچی پولیو وائرس کا شکار ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق ضلع خیبر سے رواں سال رپورٹ ہونے والا یہ دوسرا پولیو کیس ہے، خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی، صوبے میں بنوں سے 3، خیبر سے 2 اور شمالی وزیرستان سے 1 کیس سامنے آیا ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال 2026 میں ملک بھر سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 8 تک پہنچ گئی، ملک بھر میں خیبرپختونخوا سے 6 جبکہ صوبہ سندھ سے 2 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔