ویب ڈیسک: آسٹریلیا کی سوئن برن یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق کے مطابق 25 منٹ سے زیادہ مسلسل بیٹھنے سے پٹھوں کی سرگرمی کم ہونے لگتی ہے، جو طویل مدت میں دل کی بیماری اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات سے منسلک ہوسکتی ہے۔
طبی جریدے این جے پی میں شائع ہونے والی تحقیق میں خصوصی سینسرز کی مدد سے بیٹھنے کے 7 ہزار سے زائد دورانیوں کا جائزہ لیا گیا۔
محققین کے مطابق طویل وقت تک بیٹھنے سے پٹھوں کی حرکت اور خون میں موجود شکر کو پٹھوں تک پہنچانے کا عمل متاثر ہوسکتا ہے۔
ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ مسلسل بیٹھنے کے دوران وقفے وقفے سے اٹھ کر چلنے پھرنے اور ہلکی جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنایا جائے تاکہ پٹھوں کو متحرک رکھا جاسکے۔
تحقیق کے مطابق گاڑی چلانے یا گفتگو کے دوران پٹھوں میں کچھ حرکت برقرار رہ سکتی ہے، جبکہ ایک ہی حالت میں طویل وقت تک ٹی وی دیکھنے سے جسمانی سرگرمی مزید کم ہوسکتی ہے۔