نیند کی کمی خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

 نیند کی کمی خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے، نئی تحقیق میں اہم انکشاف
کیپشن:  نیند کی کمی خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

ویب ڈیسک: نیند کی کمی صرف تھکاوٹ اور سستی کا سبب نہیں بنتی بلکہ یہ جسم میں انسولین کے نظام کو بھی متاثر کرسکتی ہے، جس سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

طبی جریدے ’ڈائیبیٹس کیئر‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق خصوصاً سنِ یاس سے گزرنے والی خواتین میں ناکافی نیند اور انسولین کی مزاحمت کے درمیان تعلق پایا گیا ہے۔

تحقیق میں 20 سے 75 سال کی عمر کی 40 خواتین کو شامل کیا گیا، جنہیں چھ ہفتوں کے دوران مناسب نیند اور روزانہ صرف چھ گھنٹے سونے کے مختلف مراحل سے گزارا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ کم نیند لینے والی خواتین کے جسم کو خون میں شوگر کی سطح معمول پر رکھنے کے لیے زیادہ انسولین درکار ہوتی ہے، جبکہ ان میں انسولین کی مزاحمت بھی بڑھ جاتی ہے۔

تحقیق کی سینئر مصنفہ میری پیئر سینٹ اونگے کے مطابق نیند کی کمی جسم کی گلوکوز کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت متاثر کرسکتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ خصوصاً سنِ یاس کے بعد خواتین کے لیے مناسب اور معیاری نیند انتہائی اہم ہے، کیونکہ نیند کی کمی طویل مدت میں میٹابولک صحت کو متاثر کرسکتی ہے۔
 

Watch Live Public News