الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کرانے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن  نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی تجویز منظور کرتے ہوئے صوبے کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات دو فیز میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام پیشگی سرگرمیاں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کو بھیجے گئے مراسلے کی نقول صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

پہلا مرحلہ (Phase 1) – شامل اضلاع کی فہرست:

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں درج ذیل اضلاع میں پولنگ ہوگی:

لاہور، راولپنڈی، مری، قصور اور ننکانہ صاحب

سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور سرگودھا

چکوال، تلہ گنگ، چنیوٹ اور بھکر

اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال اور خانیوال

بہاولپور، لودھراں، ڈیرہ غازی خان، تونسہ اور راجن پور

دوسرا مرحلہ (Phase 2) – شامل اضلاع کی فہرست:

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں درج ذیل اضلاع میں انتخابات منعقد کیے جائیں گے:

فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات

وزیر آباد، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ

اٹک، جہلم، خوشاب اور میانوالی

جھنگ، وہاڑی، بہاولنگر اور رحیم یار خان

لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو

Watch Live Public News