ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن بھی روک دیا۔
جسٹس عمیر مجید ملک نے انتخابی شیڈول معطل کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔
درخواست شہری امجد علی نے وکیل عادل عزیز قاضی کے ذریعے دائر کی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف تھا کہ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق منصفانہ، آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانے کا پابند ہے۔
عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔