ویب ڈیسک: امریکی ریاست مسیسیپی سے سیاہ فام ڈیموکریٹ اسکاٹ کولم سینیٹ کی نشست جیت گئے۔
امریکا کے مڈٹرم انتخابات میں اہم سیاسی تبدیلی سامنے آئی ہے، جہاں ڈیموکریٹ امیدوار اسکاٹ کولم (Scott Colom) نے ری پبلکن امیدوار اور موجودہ سینیٹر سنڈی ہائیڈ اسمتھ (Cindy Hyde-Smith) کو شکست دے دی۔ اس جیت کے بعد سینیٹ میں 44 ری پبلکنز کے مقابلے میں ڈیموکریٹس سینیٹر کی تعداد 55 ہوگئی۔
اس کامیابی کے ساتھ اسکاٹ کولم 1982 کے بعد مسیسیپی سے سینیٹ میں پہنچنے والے پہلے ڈیموکریٹ بن گئے۔ اس انتخابی نتیجے کو ریاست کی سیاست میں ایک اہم تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔