امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا مواخذہ ناکام، 211 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیدیا

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا مواخذہ ناکام، 211 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیدیا
کیپشن: امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا مواخذہ ناکام، 211 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیدیا

ویب ڈیسک: امریکی ایوانِ نمائندگان میں وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد مسترد کر دی گئی۔ قرارداد 204 کے مقابلے میں 211 ووٹوں سے ناکام ہوئی۔

قرارداد صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کے رکن تھامس میسی نے پیش کی تھی، جنہوں نے ایران کے خلاف جنگ کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پیٹ ہیگسیتھ نے کانگریس کو نظرانداز کیا اور جنگی اختیارات کا غیرقانونی استعمال کیا۔

قرارداد میں ایران کے میناب اسکول پر امریکی حملے میں بچوں اور شہریوں کی ہلاکتوں کا معاملہ بھی اٹھایا گیا اور وزیرِ جنگ پر آئین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے گئے۔

مواخذے کی قرارداد مسترد ہونے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف کوشش بری طرح ناکام ہوئی، تھامس میسی کے سوا تمام ری پبلکن ارکان نے وزیرِ جنگ کی حمایت میں ووٹ دیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اور وینزویلا میں کامیابیاں حاصل ہوئیں اور فوج میں ریکارڈ بھرتیاں کی گئیں۔ انہوں نے ڈیموکریٹس پر امریکا کے ساتھ زیادتی کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

دوسری جانب پیٹ ہیگسیتھ نے مواخذے کی کوشش کو تماشا اور امریکی فوجیوں کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ فوجی آپریشن قانونی حیثیت رکھتا ہے اور امریکی تاریخ میں دورانِ فوجی آپریشن کسی وزیرِ جنگ کو معزول نہیں کیا گیا۔

Watch Live Public News