طالبان رجیم کے خلاف اے یو ایف کی کارروائیوں کے 100 دن مکمل، 23 صوبوں میں 116 حملے، 153 طالبان ہلاک

طالبان رجیم کے خلاف اے یو ایف کی کارروائیوں کے 100 دن مکمل، 23 صوبوں میں 116 حملے، 153 طالبان ہلاک
کیپشن: طالبان رجیم کے خلاف اے یو ایف کی کارروائیوں کے 100 دن مکمل، 23 صوبوں میں 116 حملے، 153 طالبان ہلاک

ویب ڈیسک: افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ جنرل سمیع سادات کا طالبان رجیم کے خلاف جنگ کے 100 دن مکمل ہونے پر بیان جاری ۔

 سمیع سادات کا کہنا ہے کہ  100 دنوں میں طالبان رجیم کے خلاف 116 کارروائیاں کیں گئیں جن میں 153 طالبان ہلاک جبکہ 83 زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ 23 صوبوں میں حملے کیے گئے جن میں 60 فیصد کارروائیاں طالبان کے گڑھ قندھار اور ہلمند میں۔ 

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے تمام 34 صوبوں کے عمائدین سے رابطے ہوئے ہیں جس کے بعد آزادی کے لیے عوامی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔ افغان علما کا فتویٰ، طالبان رجیم کے خلاف لڑنا نہ صرف جائز بلکہ فرض ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اے یو ایف کا سیاسی کمیشن نئے افغانستان کے لیے افغان رہنماؤں کو متحد کر رہا ہے۔ طالبان رجیم غداروں کے ذریعے امریکا اور یورپ سے خود کو تسلیم کروانے کی کوشش میں ناکام رہی۔
سمیع سادات نے کہا کہ روس ایک ظالم دہشت گرد رجیم کی حمایت پر نظرثانی کرے۔ طالبان رجیم کے خلاف جنگ حق اور باطل کی جنگ ہے۔   آئینی نظام کی بحالی، دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ اور افغان خواتین کی آزادی ہمارا مشن ہے۔ 

Watch Live Public News