شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا 149واں یومِ ولادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا 149واں یومِ ولادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
کیپشن: شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا 149واں یومِ ولادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا 149واں یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

شاعرِ مشرق، حکیم الامت اور مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی شاعری اور فکر سے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی اور خودی کا شعور بیدار کیا اور 1930ء کے خطبۂ الہٰ آباد میں مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا۔

علامہ اقبالؒ نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ سے حاصل کی، گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ماسٹرز کیا، بعد ازاں انگلینڈ سے قانون کی ڈگری اور جرمنی کی میونخ یونیورسٹی سے فلسفے میں ڈاکٹریٹ حاصل کی۔

آپ نے تدریس کے ساتھ وکالت بھی کی اور اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں، نوجوانوں اور پوری انسانیت کو خودی، اتحاد اور بیداری کا پیغام دیا۔ آپ کے معروف شعری مجموعوں میں بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز شامل ہیں۔

علامہ اقبالؒ کا تصورِ پاکستان تحریکِ پاکستان کے لیے فکری بنیاد بنا، جبکہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں مسلمانوں نے 14 اگست 1947ء کو ایک آزاد وطن حاصل کیا۔

علامہ اقبالؒ 21 اپریل 1938ء کو انتقال کر گئے، تاہم ان کی فکر اور شاعری آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان کا مزار لاہور میں بادشاہی مسجد کے احاطے میں واقع ہے۔

Watch Live Public News