ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا

 ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا

(ویب ڈیسک ) ‏ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ نئے چیف سیکریٹری کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے گریڈ 22 کے سینئر افسر ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو باضابطہ طور پر چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان اس نئی تعیناتی سے قبل وفاقی حکومت میں وزارتِ توانائی کے پاور ڈویژن میں بطور وفاقی سیکریٹری اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی بطور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ان کی یہ تعیناتی تاحکمِ ثانی برقرار رہے گی۔