وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کردیا

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کردیا

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں پاک فوج کے دستوں اور وسائل کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ وفاقی حکومت نے 11 اکتوبر 2026 کے آرٹیکلز 232 اور 234 کے تحت جاری اعلان کی مدت کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی اجازت دے دی۔ پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کی جان و مال اور سرکاری تنصیبات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

حکم نامے کے مطابق خیبر پختونخوا میں امن و امان اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پاک فوج سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔گورنر خیبر پختونخوا، جی ایچ کیو کے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ سے مشاورت کے بعد تعینات کیے جانے والے فوجی دستوں اور وسائل کی تعداد کا تعین کریں گے۔