وفاقی حکومت کا گورنر کے پی کی ایڈوائزری کونسل کی تشکیل کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا گورنر کے پی کی ایڈوائزری کونسل کی تشکیل کا فیصلہ

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت  نے گورنر خیبرپختونخوا کی ایڈوائزری کونسل کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کے 11 مشیران تعینات کئے جائیں گے، طارق محمود پاشا، جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر فیصل کریم کنڈی کے مشیر ہوں گے،ثمر بلور،ڈاکٹر سرفراز علی،کفایت اللہ،عثمان سیف اللہ،طعیب قریشی بھی مشیران میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف رفیق،عامر جاوید،ڈاکٹر احسان،عامر عبداللہ کے نام بھی زیر غور ہیں۔