(ویب ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ : خیبرپختونخوا کے عوام امن پسند ہیں، دہشت گردی اور پُرتشدد کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتے، عوام قانون شکنی، اشتعال انگیزی اور دنگا فساد سے مکمل اجتناب کریں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کے عوام کے نام اہم پیغام میں کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام صدارتی پروکلیمیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں،صوبے کے عوام امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں، عوام نے فیصلہ کرلیا، اب فتنہ الخوارج کا ساتھ نہیں دیں گے،عوام سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام انتشار اور بدامنی کے بجائے پُرامن اور خوشحال مستقبل چاہتے ہیں،خیبرپختونخوا کے عوام دیگر صوبوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور تعاون کے خواہاں ہیں،مشترکہ کوششوں اور باہمی تجربات سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا چاہتے ہیں،عوام جمہوری اقدار کا فروغ اور ترقی کے ثمرات عام شہری تک پہنچانے کے خواہاں ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن پسند ہیں، دہشت گردی اور پُرتشدد کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتے،عوام قانون شکنی، اشتعال انگیزی اور دنگا فساد سے مکمل اجتناب کریں،امن و امان خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔