فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے: فیلڈ مارشل

 فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے: فیلڈ مارشل
کیپشن: فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے: فیلڈ مارشل

ویب ڈیسک: آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔ امن و استحکام ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے میران شاہ، شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر بریفنگ بھی دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سید عاصم منیر  نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور اُن کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔  فیلڈ مارشل کو دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

 آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز  نے کے پی پولیس کو بہادر فرنٹ لائن فورس قرار دیتے ہوئے کہا کہ کے پی پولیس کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں پر فخر ہے۔ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔ 

Watch Live Public News