کمانڈرترک فضائیہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کمانڈرترک فضائیہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  جنرل رافت دالکیران نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی، ثقافتی اور اسٹریٹجک تعلقات گہرے اور مضبوط ہیں، پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری قابلِ تحسین ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک فضائیہ کے کمانڈر  نےپاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔جنرل رافت دالکیران  نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف بھی کی۔

ترک فضائیہ کے کمانڈر نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور عسکری روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

Watch Live Public News