ایرانی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کو سراہا

ایرانی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کو سراہا
کیپشن: ایرانی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کو سراہا

ویب ڈیسک: وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی ایرانی وفد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال، بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی پیش رفت اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے دونوں برادر ممالک کے درمیان مسلسل رابطے، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا؛ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔

Watch Live Public News