حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی
کیپشن: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی

ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔

اوگرا (OGRA) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، 2 روپے فی لیٹر کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 2 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 358 روپے ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی یہ قیمتیں 17 نومبر کے لیے نافذ ہوں گی۔

Watch Live Public News