ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

 ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
کیپشن: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

ویب ڈیسک: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2000 روپے سستا ہونے کے بعد4لاکھ8ہزار936روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 1715 روپے کمی سے 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں 20ڈالر کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 3864ڈالر پرآگئی ۔

دوسری جانب، 115روپے کی کمی سے چاندی کی ایک تولہ قیمت 5228روپے ہو گئی۔ 98 روپے کمی سے 10 گرام چاندی 4482 روپے پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 1.15 ڈالر کمی سے 47.50 ڈالر پر آگئی۔

Watch Live Public News