لیلیٰ کا اداکار احسن خان سے ماضی کی محبت اور شادی سے متعلق اہم انکشافات

لیلیٰ کا اداکار احسن خان سے ماضی کی محبت اور شادی سے متعلق اہم انکشافات
کیپشن: لیلیٰ کا اداکار احسن خان سے ماضی کی محبت اور شادی سے متعلق اہم انکشافات

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ و فلم اسٹار لیلیٰ نے اداکار احسن خان سے ماضی کی محبت اور شادی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ متھیرا کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ نے بتایا کہ انہیں احسن خان سے محبت تھی اور دونوں کے درمیان تعلق اس وقت ختم ہوگیا تھا جب ان کی عمریں صرف 17 سال تھیں۔

لیلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی احسن خان کا ذکر احترام سے کرتی ہیں کیونکہ وہ مثبت سوچ رکھنے والے انسان ہیں۔ زندگی کے مشکل ترین دور میں، جب ان کے دوستوں نے بھی رابطہ ختم کر دیا تھا، احسن خان نے انہیں فون کرکے خیریت دریافت کی۔

شادی سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ زندگی میں پیش آنے والے سانحات اور خاندانی ذمہ داریوں کے باعث انہیں شادی کا موقع نہیں مل سکا۔ وہ ایسے شریکِ حیات کی خواہش مند ہیں جو ان کے حالات اور اہلِ خانہ کی ذمہ داریوں کو سمجھ سکے۔

لیلیٰ نے مزید کہا کہ احسن خان کے بعد انہیں دوبارہ کسی سے ایسی محبت نہیں ہوئی اور انہیں محسوس ہوتا ہے کہ اس جیسی محبت ان کی زندگی میں دوبارہ نہیں آئی۔

 

Watch Live Public News