برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈینو کی 11 سال بعد میدان میں واپسی

 برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈینو کی 11 سال بعد میدان میں واپسی
کیپشن:  برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈینو کی 11 سال بعد میدان میں واپسی

ویب ڈیسک: برازیل کو 2002 میں فٹبال ورلڈ کپ جتوانے والے سابق اسٹار رونالڈینو نے 11 سال بعد ایک بار پھر مسابقتی فٹبال میچ کھیل کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

46 سالہ رونالڈینو نے اٹلی کی تھرڈ ڈویژن لیگ میں کلب ریوینا کی جانب سے مقامی حریف فورلی کے خلاف میدان میں اترے اور پہلے ہاف کے پورے 45 منٹ کھیلے۔

10 نمبر کی جرسی پہن کر کھیلنے والے رونالڈینو نے 36ویں منٹ میں گیلیو ڈوناتی کے ابتدائی گول میں اہم کردار ادا کیا۔ ریوینا نے مقابلہ 2-0 سے جیت لیا، جبکہ سیمونے رابی نے 58ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کیا۔

ہاف ٹائم پر میدان سے باہر آتے ہوئے رونالڈینو نے شائقین کو ہاتھ ہلا کر خوش آمدید کہا تو تماشائیوں نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رونالڈینو نے کہا کہ دوبارہ میدان میں اترنا اور کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم میں وقت گزارنا ان کے لیے خوشگوار تجربہ تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کلب کے صدر نے دوبارہ فون کیا تو وہ پھر کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ رونالڈینو نے آخری مرتبہ ستمبر 2015 میں برازیلی کلب فلومینینسی کی جانب سے پیشہ ورانہ فٹبال کھیلی تھی، جبکہ 2018 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ وہ 2002 کے ورلڈ کپ کے فاتح برازیلی اسکواڈ کا حصہ تھے اور 2005 میں بیلن ڈی اور ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔

 

Watch Live Public News