توحید ہریدوئے کی شاندار سنچری، بنگلادیش نے جنوبی افریقا کے خلاف ریکارڈ قائم کر دیا

 توحید ہریدوئے کی شاندار سنچری، بنگلادیش نے جنوبی افریقا کے خلاف ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن:  توحید ہریدوئے کی شاندار سنچری، بنگلادیش نے جنوبی افریقا کے خلاف ریکارڈ قائم کر دیا

ویب ڈیسک: بنگلادیش کے نوجوان بیٹر توحید ہریدوئے نے جنوبی افریقا کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے ٹیم کو مشکلات سے نکال لیا، جبکہ لٹن داس کے ساتھ چھٹی وکٹ پر ریکارڈ ساز شراکت قائم کر دی۔

بنگلادیش نے اننگز کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا اور کگیسو ربادا کی تباہ کن بولنگ کے باعث صرف 22 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دیں۔ بعد ازاں 121 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد ہریدوئے اور لٹن داس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کے لیے 206 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔

توحید ہریدوئے نے 177 گیندوں پر 100 رنز بنائے، جبکہ لٹن داس نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔ ہریدوئے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سنچری بنانے والے دوسرے بنگلادیشی بیٹر بن گئے۔

کگیسو ربادا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، تاہم بنگلادیش نے دن کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنا کر جنوبی افریقا کے خلاف اپنا سب سے بڑا ٹیسٹ اسکور بھی بنا دیا۔

 

Watch Live Public News