ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کے توحید ہردوئے نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی، ویسٹ انڈیز کے خلاف ناقابلِ شکست 242 رنز بنا کر نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا۔
سلہٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں توحید ہردوئے نے 242 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی بنگلہ دیشی بیٹر کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ انہوں نے مشفق الرحیم کا 2018 میں زمبابوے کے خلاف ناٹ آؤٹ 219 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ہردوئے نے ہفتے کے روز 213 رنز بنائے، جو ایک دن میں کسی بھی بنگلہ دیشی بیٹر کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ شکیب الحسن کے پاس تھا، جنہوں نے 2017 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک دن میں 212 رنز اسکور کیے تھے۔
توحید ہردوئے نے اپنی ناقابلِ شکست اننگز میں 11 چھکے بھی لگائے، جو ٹیسٹ اننگز میں کسی بنگلہ دیشی بیٹر کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں صرف وسیم اکرم اور یشسوی جیسوال نے ایک اننگز میں ان سے زیادہ 12 چھکے لگائے ہیں۔
یہ ہردوئے کا پہلا ٹیسٹ سنچری اسکور تھا جسے انہوں نے ڈبل سنچری میں تبدیل کردیا۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے بنگلہ دیش کے پہلے بیٹر بن گئے۔