پاکستان میں رمضان 2027 کب شروع ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں رمضان 2027 کب شروع ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
کیپشن: پاکستان میں رمضان 2027 کب شروع ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: پاکستان میں رمضان المبارک 2027 کے آغاز اور اختتام کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں، فلکیاتی حسابات کے مطابق پہلا روزہ 9 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 8 یا 9 فروری 2027 کو نظر آنے کی توقع ہے، تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ چاند کی رویت سے ہوگا۔ فلکیاتی اندازوں کے مطابق رمضان المبارک 29 یا 30 روزوں پر مشتمل ہوسکتا ہے، جبکہ عیدالفطر 9 یا 10 مارچ 2027 کے آس پاس ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ یہ تاریخیں فلکیاتی حسابات پر مبنی ہیں، رمضان المبارک کے آغاز اور عیدالفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی چاند کی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔

 

Watch Live Public News