(ویب ڈیسک) بازار برلن میں پاکستان کی روایتی دستکاری اور ثقافتی ورثے کی نمائش کی گئی۔
جرمنی میں بازار برلن میں دنیا کے تقریباً 60 ممالک کے نمائش کنندگان شریک ہوئے۔سفیر پاکستان سلمان شریف نے بازار برلن میں پاکستانی پویلین کا دورہ کیا۔
انہوں نے پاکستانی دستکاروں اور تاجروں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سفیر سلمان شریف نے کہا کہ بازار برلن پاکستانی دستکاری جرمن و یورپی منڈیوں میں متعارف کرانے کا اہم پلیٹ فارم ہے،عالمی نمائشوں میں شرکت سے پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی آسان ہونے میں مدد ملتی ہے۔
پاکستان کے ہاتھ سے تیار کردہ قالین، فرنیچر، پیتل کا کام اور روایتی کڑھائی نمائش کا حصہ ہیں ۔پاکستانی ہنرمندوں کی تیار کردہ مصنوعات میں غیر ملکی خریداروں کی دلچسپی دیدنی رہی۔
بازار برلن پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ کا اہم پلیٹ فارم ہے۔سفیر پاکستان سلمان شریف نے کاروباری طبقے اور دستکاروں کو جرمنی میں تجارتی معاونت کی فراہمی کا عزم کا اظہار کیا۔