دورانِ ڈیوٹی شہری سے کھانے کے پیسے مانگنے پر 3 اہلکار گرفتار، 'بھکاری ایکٹ' کے تحت مقدمہ درج

دورانِ ڈیوٹی شہری سے کھانے کے پیسے مانگنے پر 3 اہلکار گرفتار، 'بھکاری ایکٹ' کے تحت مقدمہ درج

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن برکت مارکیٹ میں دورانِ ڈیوٹی شہری کو روک کر کھانے کے نام پر پیسے مانگنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ' بھکاری ایکٹ' (Vagrancy Act) کے تحت باضابطہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوران ڈیوٹی شہری سے کھانے کے پیسے مانگنے والے تین اہلکار وں کو گرفتار کرلیا گیا۔کھانے کے نام پر پیسے مانگنے پر بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج  کیا گیا ہے۔

ملزمان نے برکت مارکیٹ میں شہری کو روک کر کھانے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کیا۔تینوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں فیاض، فرحان اور احمد مصطفی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شہریوں کی عزت اور پولیس فورس کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں، بدعنوانی میں ملوث اہلکار بھی قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔

Watch Live Public News