(ویب ڈیسک) پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ٹرین کی زد میں آکر 20 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت عمیرہ رزاق کے نام سے ہوئی ہے،عمیرہ نے ٹرین گزرتے ہوئے ریلوے ٹریک عبور کرنے کی کوشش کی،متوفیہ عمیرہ اکیڈمی سے واپس گھر جارہی تھی۔
پولیس کے مطابق عمیرہ کی موت خودکشی یا حادثہ، تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔