عباسی شہید اسپتال میں میونسپل کمشنر کی ٹیم کا چھاپہ، سندھ حکومت کی مہر لگی سرنجیں برآمد

عباسی شہید اسپتال میں میونسپل کمشنر کی ٹیم کا چھاپہ، سندھ حکومت کی مہر لگی سرنجیں برآمد

(ویب ڈیسک) کے ایم سی کے عباسی شہید اسپتال میں میونسپل کمشنر کی ٹیم  نے چھاپہ مارا ہے ، اس چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں سندھ حکومت کی مہر لگی سرنجیں برآمد کرلی گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عباسی شہید اسپتال کے مین اسٹور میں چھاپے کے دوران 1 ہزار سرنجز ملیں ہیں ،تمام سرنجز پر سندھ حکومت کی پراپرٹی کی اسٹمپ واضح دیکھی جاسکتی ہے۔

ملنے والی سرنجز عباسی شہید اسپتال انتظامیہ نے باقاعدہ کوٹیشن سے خریدی گئیں۔کوٹیشن میں ایک سرنج کی قیمت 34 روپے کوڈ کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے انتظامیہ کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کردی۔

Watch Live Public News