پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ اونچے موبائل ٹاور پر چڑھ گئی، وہیں نکاح ہوگیا

پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ اونچے موبائل ٹاور پر چڑھ گئی، وہیں نکاح ہوگیا
کیپشن: پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ اونچے موبائل ٹاور پر چڑھ گئی، وہیں نکاح ہوگیا

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست اتر پردیش میں پسند کی شادی کے لیے 19 سالہ لڑکی موبائل فون کے تقریباً 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی، جہاں کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد اس کا نکاح ویڈیو کال کے ذریعے پڑھوا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ضلع بہریچ کے گاؤں عشرینہ میں پیش آیا، جہاں مہک نامی لڑکی گزشتہ پانچ ماہ سے نورالدین نامی نوجوان کے ساتھ تعلق میں تھی، تاہم دونوں خاندان مبینہ طور پر برادری کے فرق کے باعث شادی کے مخالف تھے۔

رپورٹس کے مطابق والدہ سے تلخ کلامی کے بعد مہک صبح تقریباً 6 بجے ٹاور پر چڑھ گئی اور نیچے اترنے سے انکار کردیا۔ پولیس اور مقامی افراد نے تقریباً چار گھنٹے تک اسے بحفاظت نیچے اتارنے کی کوشش کی۔

صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس نے دونوں خاندانوں سے مذاکرات کیے اور انہیں شادی پر رضامند کرلیا۔ ممبئی میں موجود نورالدین کی ویڈیو کال کے ذریعے رضامندی حاصل کرنے کے بعد مقامی قاضی نے گواہوں کی موجودگی میں ٹاور پر ہی نکاح پڑھوا دیا۔

نکاح کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد خواتین پولیس اہلکاروں نے مہک کو بحفاظت ٹاور سے نیچے اتار لیا، جس کے ساتھ کئی گھنٹوں سے جاری صورتحال اختتام پذیر ہوگئی۔

Watch Live Public News