امریکی و اسرائیلی انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران پر بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں،بلومبرگ 

امریکی و اسرائیلی انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران پر بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں،بلومبرگ 

(ویب ڈیسک)معتبر امریکی جریدے ’بلومبرگ‘ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے انتخابات کے فوری بعد ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر عسکری حملوں کا حکم دے سکتے ہیں اور اس حوالے سے تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں 27 اکتوبر کو عام انتخابات ہو رہے ہیں جہاں عوام نیا وزیراعظم منتخب کریں گے جبکہ مریکا میں 3 نومبر کو اہم مڈٹرم انتخابات شیڈول ہیں جن میں ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 نشستوں، سینیٹ کی 35 نشستوں اور 36 ریاستوں میں گورنرز کے عہدوں کے لیے معرکہ آرائی ہوگی۔

ٹرمپ کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ 3 نومبر کے انتخابات سے پہلے ایران پر دوبارہ حملے کا امکان انتہائی کم ہے تاکہ ووٹرز کے ردِعمل سے بچا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق مڈٹرم الیکشن میں ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو کانگریس کے ایک یا ممکنہ طور پر دونوں ایوانوں میں اپنی اکثریت کھونے کا سنگین سیاسی خطرہ درپیش ہے۔اس صورتحال کی سب سے بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باعث امریکا میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں، جس نے عوام میں مہنگائی اور اخراجاتِ زندگی کے حوالے سے شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا  ہے کہ اگرچہ ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ چند ہفتوں میں سمٹ جائے گی، تاہم اب زمینی حقائق اس کے مزید پھیلنے اور شدت اختیار کرنے کے اشارے دے رہے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے خطے میں اپنی فوجی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے پہلے ہی تیسرا طیارہ بردار بحری بیڑہ (Aircraft Carrier) اور مزید 10 ہزار میرین اہلکار خلیج کی جانب روانہ کر رکھے ہیں۔

Watch Live Public News