ویب ڈیسک: ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللہی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی افواج نے امریکی بحریہ کو غیر مؤثر بنا دیا ہے اور امریکی جنگی جہازوں کو خلیج میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
علی عبداللہی کے مطابق ایران کی حکمتِ عملی امریکا اور اسرائیل کو ان کے اپنے پیدا کردہ تنازع میں الجھائے رکھنا ہے۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی دھمکیوں کو مایوسی اور بے بسی کا اظہار قرار دیا ہے۔