ویب ڈیسک: ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب، مصر، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے استنبول میں بند کمرہ اجلاس کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی مخالفت اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے پر زور دیا۔
ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کے مطابق اجلاس میں ایران پر ممکنہ حملے، سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں اور جاری تنازعات کے علاقائی و عالمی اثرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
حاقان فیدان نے کہا کہ اہم بحری راستوں کو لاحق خطرات عالمی توانائی کی فراہمی، غذائی تحفظ اور آزاد تجارت کو متاثر کر رہے ہیں۔ انہوں نے تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں روس یوکرین جنگ میں جنگ بندی، جامع امن معاہدے اور بحیرۂ اسود میں بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔