دولت ، طاقت کے بل بوتے پر قانون سے بچ نکلنے کا حق کسی کو نہیں،وزیر اعلی مریم نواز

دولت ، طاقت کے بل بوتے پر قانون سے بچ نکلنے کا حق کسی کو نہیں،وزیر اعلی مریم نواز

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دولت اور طاقت کے بل بوتے پر قانون سے بچ نکلنے کا حق کسی کو نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظلوموں کے حق میں دوٹوک بیان دیا۔انہوں نے بیان میں کہا کہ دولت اور طاقت کے بل بوتے پر قانون سے بچ نکلنے کا حق کسی کو نہیں،یہ بگڑے ہوئے اور مغرور لوگوں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے جو غریبوں کو کمتر سمجھتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوں، چاہے ظالم کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، دولت، اثر و رسوخ اور سیاسی تعلقات کسی کو قانون سے بالاتر نہیں کر سکتے،انصاف صرف امیر اور طاقتور نہیں، ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہقانون سے بالاتر کوئی نہیں، مظلوم کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا، مظلوم کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Watch Live Public News