بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات پر یونیورسٹی کالج لندن میں خصوصی لیکچر

بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات پر یونیورسٹی کالج لندن میں خصوصی لیکچر
کیپشن: بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات پر یونیورسٹی کالج لندن میں خصوصی لیکچر

ویب ڈیسک: چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے یونیورسٹی کالج لندن (UCL) کی خصوصی دعوت پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بچوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر خصوصی لیکچر دیا۔

لیکچر میں بچوں کے حقوق کے تحفظ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام، آن لائن تحفظ، فنی تربیت اور بچوں کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور ڈاکٹریٹ محققین نے پنجاب میں بچوں کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں میں دلچسپی کا اظہار کیا اور سارہ احمد کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر بچوں کے حقوق کے تحفظ، مؤثر پالیسی سازی اور ان پر عمل درآمد میں درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Watch Live Public News