دہشت گردوں کو جہاں بھی ہوں بھرپور جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 

دہشت گردوں کو جہاں بھی ہوں بھرپور جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 
کیپشن: دہشت گردوں کو جہاں بھی ہوں بھرپور جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 

ویب ڈیسک:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو جہاں بھی ہوں بھرپور جواب دیا جائے گا۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں اُن کو خیبر پختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل کو صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور سرحدی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت پر  اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے جوانوں کو خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے چوکنا رہنے اور اعلیٰ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ فیلڈ مارشل نے پاکستان کے عوام، شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حمایت سے دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دیں گے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور آمد پر کمانڈر پشاور کور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

Watch Live Public News