(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے فریم ورک کے تحت ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر ڈاکٹر راجع طامی البقمی جی ایچ کیو پہنچے۔جہاں انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے فریم ورک کے تحت ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔فریقین نے دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نئے سعودی سفیر کو تقرری پر مبارکباد دی۔فیلڈمارشل کی پاک سعودی برادرانہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہونے کی امید کا اظہار کیا۔